مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر اور مرکزی حج کمیٹی کے نائب چئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے نیا غلاف کعبہ کیلد بردار کعبہ کے حوالے کردیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر حج،مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور کلید بردار کعبہ کے نائب عبدالمالک بن طہ الشیبی نے حوالگی کی دستاویز پر دستخط کیے۔
مزید پڑھیں
-
ازبکستان کے اسلامک سینٹر کے لیے غلاف کعبہ کے ٹکڑے کا تحفہNode ID: 886202
یاد رہے کہ اب غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل کئی دہائیوں سے غلاف کعبہ (کِسوۃ) ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحجہ کی صبح کو حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔
یاد رہے غلاف کعبہ کی تیاری کنگ عبدالعزیز کمپلکس میں کی جاتی ہے۔ ایک ہزار کلو گرام خام ریشم استعمال ہوتا ہے۔ کپڑے کی تیاری کےلیے کمپلیکس میں جدید ترین جیکوارڈ مشینیں موجود ہیں۔
غلاف کعبہ کے لیے 120 کلو گرام سونے اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔