نسک ایپ جس نے وزارتِ حج اور عمرہ کی نگرانی میں ایک فعال صورت اختیار کر لی ہے عید الاضحٰی کے پہلے دن ’کلیدی کردار‘ ادا کرتے ہوئے 35 ہزار سے زیادہ حجاج کی رہنمائی کی اور ان کی مدد کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ایپ ’وزارت کے اس عہد کی طرف توجہ منعکس کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے حجاج کی ہموار موومنٹ اور مشاعرِ مقدسہ پر ہجوم کا موثر انتظام کیا جا سکتا ہے۔ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ حج کے دوران مربوط تکنیکی اور آپریشنل خدمات سرانجام دی جا سکتی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
عازمین حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں، نسک کارڈ لازمیNode ID: 890544
دس زبانوں میں دستیاب نسک ایپ حجاج کے سعودی عرب آنے سے لے کر حج کے تمام ارکان کی تکمیل تک، 120 ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے حجاج کو تعاون پیش کرتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ایپ کا 25 حکومتی اور دس پرائیویٹ اداروں سے براہِ راست تعلق ہے۔ نسک ایپ جو وژن 2030 کے تحت وسیع پیمانے پر وزارتِ میں لائی جانے والی ڈیجیٹل تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہے، سفرِ حج کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم بن چکی ہے۔
اس برس حج کے دوران، وزارت نے اس ایپ میں 30 نئی خدمات کا اضافہ کیا ہے جن میں ’نسک اے آئی یعنی ’نسخ منصوعی ذہانت‘ شامل ہے۔
یہ اضافہ ایک ’ڈیجیٹل معاون‘ ہے جو کئی زبانوں میں آواز کے ذریعے یا ٹیکسٹ کی صورت میں حجاج کے استفسارات کا جواب دیتا ہے اور انھیں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔