نیویارک کی ’دیدییہ ایرون گیلری‘ نے سعودی عرب کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے فرانس کے ماہرِ تعمیرات یان پیئر ہائم کے تعمیر سے متعلق آرٹ نمائش کی میزبانی کی ہے۔
اس میں سعودی عرب کے آثارِ قدیمہ سے متعلق لینڈ مارک کی عکاسی کرنے والے خاکوں کے ذریعے العلا کی ثقافت اور ورثے کی نمائش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
العلا رائل کمیشن اور سمتھسونین میوزیم کے درمیان تعاون کا معاہدہNode ID: 889789
-
العلا کے راوی مؤرخ جو صدیوں پرانی داستانیں سناتے ہیںNode ID: 890166
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ نمائش 20 جون تک جاری رہے گی۔
اس نمائش میں ایک خاص ایونٹ یہ تھا کہ فرانس کے ماہرِ تعمیرات ہائم نے شرکا کو العلا اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے دورے کے بارے میں بتایا۔
نمائش کا افتتاح عبداللہ الحمدان نے کیا جو نیو یارک میں مملکت کے قونصل جنرل ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انھوں نے فن کے کردار کا خاص طور پر ذکر کیا جس سے ثقافتی تبادلوں اور بین الاقوامی سمجھ بوجھ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ’ ایسی نمائشیں بہت با مقصد اور قابلِ قدر ہوتی ہیں اور ان میں دنیا بھر کے لوگوں کو سعودی عرب کی میراث دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔‘
یان پیئر ہائم نے اس موقع پر کہا ڈیزائن کی طرف ان کی پہنچ کے پس منظر میں مقامی ثقافت اور جغرافیے کا علم بھی ہے جبکہ تعمیرات کا فن، ماحولیات، تاریخ اور روایات کے ساتھ اس کا ربط بھی بہت اہم کردار رکھتا ہے۔
نیویارک میں ہونے والی اس نمائش میں ہائم کی تعمیراتی نقشہ نویسی کے نمونے رکھے گئے ہیں جن کو ہائم کے سعودی عرب سمیت اسی ممالک کے سفر سے تحریک ملی۔ دیگر ممالک میں مصر، سوڈان، اردن، یونان اور چین شامل ہیں۔