امارات کی فضائی کمپنیوں، ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، ایئرعربیہ اور فلائی دبئی نے خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد مقامات کے لیےآپریشن عارضی طور پر معطل کردیے۔
امارات الیوم کے مطابق فلائی دبئی کے ترجمان نے بیان میں کہا ’16 ملکوں آرمینیا، آذربائیجان، بیلا روس، جارجیا، ایران، عراق، اسرائیل، اردن، قازقستان، کرغیزستان، لبنان ،روس، شام، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کےلیے 13 اور 14 جون کو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
ایمریٹس کا شام کےلیے 16 جولائی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلانNode ID: 890510
ترجمان نے کہا ’ہم خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے مطانق فلائٹ شیڈول میں ضروری ایڈجسٹمنٹ کیا جارہا ہے, مسافروں اور عملے کا تحفط ہماری اولین ترجیح ہے۔‘
ایمریٹس نے بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عراق، اردن، لبنان اور ایران کےلیے پروزایں منسوخ کی ہیں۔ بغداد، بصرہ اور تہران کےلیے پروازوں کی معطلی میں 15 جون تک توسیع کی گئی ہے
ایئرعربیہ نے بھی موجودہ صورتحال اور فضائی حدود کی بندش کے باعث 13 اور 14 جون کو 10 ملکوں کےلیے پروزیں عارضی طور پر منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان ملکوں میں ایران، عراق، اردن، روس، آرمینیا، ازبکستان، آذربائیجان، جارجیا، کرغیزستانن اور قازقستان شامل ہیں۔
اتحاد ایئرویز کی متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں یا تاخیر کا شکا رہیں، متعدد پروازوں کو ری شیڈول کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے کے مطابق خلیج جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔