سعودی عرب نے جمعے کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش کے بعد شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیرخارجہ سے ایران، مصر، کویت اور اردنی ہم منصبوں کے رابطےNode ID: 890896
سعودی عرب کے بڑے ایئرپورٹس کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ’ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ تاخیر یا پرواز میں تبدیلی سے بچا جا سکے۔‘
سوشل میڈیا پر جاری ایڈوائزری میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ریاض، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے ’خطے کے بعض ممالک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے براہ راست رابطہ کریں۔‘
پروازوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کسی بھی غیر متوقع تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے ہے۔
یاد رہے جمعے کی صبح ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والی پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔