Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس کا شام کےلیے 16 جولائی سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

2012 میں خانہ جنگی کے بعد ایمریٹس نے آپریشن معطل کردیا تھا(فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس نے 16 جولائی 2025 سے دمشق کےلیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق یہ فیصلہ اماراتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سااتھ ایک جامع جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2012 میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد ایمریٹس نے آپریشن معطل کردیا تھا۔
ایمریٹس پہلے مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں اتوار، پیر اور بدھ کو چلائے گی جبکہ دو اگست سے ہفتے میں چار پروازیں چلیں گی۔
26 اکتوبر سے شامی دارالحکومت کے لیے یومیہ پروازوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل امارت کی ’فلائی دبئی‘ کمپنی کی جانب سے بھی دمشق کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سے بھی شام کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز جولائی سے کیا جارہا ہے۔
’ فلائی اے ڈیل ‘ کے سی ای او سٹیفن گرین وے کا کہنا ہے ’سعودی عرب سے دمشق کے لیے براہ راست پروازایں شروع کرنے کےلیے ایئرلائن کو گزشتہ ہفتے این او سی مل چکا ہے۔‘
’ایئرلائن کی جانب سے فضائی سفر کی تیاریاں کی جارہی ہیں توقع ہے جولائی میں پروازوں کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔‘
 سعودی عرب کی دوسری لو بجٹ ایئرلائن ’فلائی ناس‘ بھی دمشق کےلیے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

 

شیئر: