Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: چاند رات کو بازاروں میں خریداروں کا ازدحام عروج پر رہا

خواتین نے فینسی کپڑے، جوتے ، جیولری اور میک اپ کا سامان خریدا

 
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)چاند رات کو ریاض کی بازاروں اور خریداری مراکز میں لوگوں کا رش عروج تک پہنچ گیا۔ پاکستانی کمیونٹی عید الفطر کو بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لئے بڑی تعداد میں پاکستانی خواتین خریداری کرتی رہیں۔ اردو نیوز کی جانب سے ایک معروف پاکستانی ہوٹل میں لگنے والی نمائش کا رخ کیا گیا جہاں عید کی مناسبت سے کپڑوں، جوتوں اور جیولری کے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے، جہاں پر خواتین کی بڑی تعداد کپڑوں کی خریداری کر رہی تھیں۔ خواتین سے جب گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کا یہ شیوہ رہا ہے کہ عید کے موقعہ پر نت نئے اور منفرد لباس کا انتخاب کرتی ہیں اور اس بات کو ممکن بناتی ہیں کہ وہ دیگر خواتین سے منفرد نظر آئیں۔ اس لئے کپڑوں میں فینسی کپڑے زیادہ شوق سے خریدے جاتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ جیولری اور میک اپ کا سامان بھی خریدا جاتا ہے۔ پاکستانی خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے زیادہ سعودی عرب میں عید منانے کا مزہ آتا ہے کیونکہ یہاں عید پر مختلف پارٹیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور3 روز تک پوری کمیونٹی کے لوگ بھرپور طریقے سے آپس میں ملتے ہیں جس سے عید کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ نمائش کی آرگنائزر ام ریاض ساجدہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایک چھت تلے عید کی مناسبت سے تمام چیزیں مہیا کی جائیں اور خواتین آسانی کے ساتھ شاپنگ کر سکیں۔ 
 

شیئر: