Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی وزیرخارجہ اور انڈین ہم منصب کا مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔(فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے پیر کو انڈین ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر سے رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال اور ایران پر اسرائیلی حملے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازع کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں کو تیز کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
 مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ علاقائی و بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں معاون تمام اقدامات کی سپورٹ کی گئی۔
علاوہ ازیں اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے جرمن ہم منصب جوہان وڈے فل سے بھی مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
 دونوں وزرائے خارجہ نے موجودہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بات چیت کی۔
 موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے سفارتکارتی ذرائع اور بات چیت کو اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

 

شیئر: