متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے بدھ کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے۔
وام کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں مشترکہ مفادات کی سپورٹ کےلیے سٹریٹجک تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
شہزادہ فیصل بن فرحان کو اماراتی وزیرخارجہ کا مکتوب موصولNode ID: 731591
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دورہ امارات کے نتائج کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سائنسی، جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید گہرا اور شراکت داری کو ہر سطح پر وسعت دینے میں معاون ثابت ہوا۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا کہ امریکہ، متحدہ عرب امارات کا اہم سٹرٹیجک پارٹنر ہے اور امارات خطے اور عالمی سطح پر امن واستحکام کو فروغ دینے کےلیے امریکہ کے ساتھ ہے۔
ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر امریکہ میں امارات کے سفیر یوسف العتیبہ، سیاسی امور کی معاون وزیر لانا زکی نسیبہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔