سعودی وزارت سیاحت نے موسم گرما کے سیاحتی مقامات پر فیلڈ وزٹ میں اضافہ کیا ہے۔
خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیاحت کے قواعد وضوابط پرعملدرآمد، لائسنس کے حصول کو یقینی بنانا اور منظور شدہ معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’اجیر سیاحتی سیزن‘ سعودیوں کے لیے روزگار کے مواقع، پورٹل لانچNode ID: 890254
گزشتہ دو ماہ کے دوران عسیر، الباحہ، طائف اور جدہ سمیت کئی مقامات پر دورے کیے گئے ہیں۔
وزارت کی انسپیکشن ٹیموں نے موسم گرما کے مقامات پر دو ہزار 800 سے زیادہ فیلڈ وزٹ کیے، اس دوران فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار، سیفٹی ضروریات کی دستیابی، صفائی کے علاوہ ضروری لائسنس پر زور دیا گیا۔
وزارت نے اعلی معیار کی خدمات کی فراہمی اور قواعد وضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ خلاف ورزی پر 10 لاکھ ریال تک جرمانہ، بندش یا دونوں ہو سکتے ہیں۔
وزیٹرز کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع یا مدد کے لیے وزارت سیاحت کے یونیفائیڈ ٹورازم سینٹر کے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔