Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر اور اطالوی وزیراعظم کا رابطہ

خطے میں کشیدگی میں اضافے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی  اور فرانس کے صدر امانویل میخکواں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافے کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی ولی عہد نے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافے سے بچنے اورسفارتی ذرائع سے تمام تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت پر مملکت کے موقف کا اعادہ کیا۔

شیئر: