Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارکردگی میں پھر سرفہرست

ایئرپورٹس کی کارکردگی کا جائزہ گیارہ انڈیکیٹرز کی بنیاد پر لیا گیا (فوٹو: اخبار24)
سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے مئی 2025 کےلیے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ 
ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شرح تعمیل اور کارکردگی میں سرفہرست رہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مملکت کے ایئرپورٹس کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔
 انٹرنیشنل ایئرپورٹس پرسالانہ 15 ملین سے زیادہ مسافروں کی پہلی کیٹگری میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد کارکردگی کی شرح کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اسی کیٹگری میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے بھی 82  فیصد شرح حاصل کی۔
سالانہ 5 سے 15 ملین مسافروں کی دوسری کیٹگری میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد شرح تعمیل کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 82 فیصد شرح کے ساتھ  دوسرے نمبر پر رہا۔
تیسری کیٹگری جو سالانہ 2 سے 5 ملین مسافروں کی ہے۔ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 100 فیصد شرح تعمیل حاصل کی۔ 
 سالانہ 2 ملین سے کم مسافروں کی کیٹگری میں عرعر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 100 فیصد شرح تعمیل کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ اوسط انتظار کے وقت میں دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
 ڈومیسٹک ایئرپورٹس میں القریات ایئرپورٹ 100 فیصد شرح تعمیل کے ساتھ سب سے آگے رہا ہے۔
 اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی کارکردگی کا جائزہ گیارہ انڈیکیٹرز کی بنیاد پر لیا ہے جن کا مقصد خدمات اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔

 

شیئر: