سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے اپریل 2025 کےلیے مملکت کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایئرپورٹس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔
ریاض ایئرپورٹ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اتھارٹی نے ایئرپورٹس کی کارکردگی کا جائزہ گیارہ انڈیکیٹرز کی بنیاد پر لیا ہے جن میں مسافروں کے انتظار کا دورانیہ، لگیج کلیم اور پاسپورٹ کنٹرول شامل ہیں۔
سعودی اتھارٹی نے اس حوالے سے مملکت کے ایئرپورٹس کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے۔
انٹرنیشنل ایئرپورٹس کی پہلی کیٹگری سالانہ 15 ملین سے زیادہ مسافروں کی ہے اس میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپریل میں 82 فیصد کارکردگی کی شرح کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اسی کیٹگری میں جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 73 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ایئرپورٹس پر آنے والے مسافروں کی تعداد مں ریکارڈ اضافہNode ID: 881048
-
جدہ ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کا نیا ریکارڈNode ID: 881522
-
سعودی ایوی ایشن نے خلاف ورزیوں پر 18.8 ملین ریال کے جرمانے کیےNode ID: 884439
سالانہ 5 سے 15 ملین مسافروں کی دوسری کیٹگری میں دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد کارکردگی کی شرح سے سرفہرست رہا جبکہ مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ 91 فیصد شرح کے ساتھ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہا۔
تیسری کیٹگری جو سالانہ 2 سے 5 ملین مسافروں کی ہے۔ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 100 فیصد شرح کارکردگی کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
چوتھی کیٹگری سالانہ 2 ملین سے کم مسافروں کے ایئرپورٹ کی تھی اس میں عرعر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 100فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پانچویں کیٹگری میں ڈومیسٹک ایئرپورٹس ہیں جس میں القریات ایئرپورٹ نے 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔