Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکوراما نمائش، تیل کی دریافت اور صنعتی و معاشرتی ترقی کی کہانی

نمائش دیکھنے والے، ایک ٹائم لائن کے ذریعے واقعات پر غور کر سکتے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
’اثرا‘ میوزیم میں ’آرامکوراما‘ نمائش کے ذریعے اُس تجربے کو پھر سے ذہنوں میں زندہ کیا گیا ہے جس سے مملکت کی صنعتی تاریخ، ایک ذاتی اور محو کردینے والا سفر بن جاتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مملکت کی تیل کی صنعتی ترقی کو دستاویزی شکل میں دکھانے کے بجائے، آرامکو کمپنی سے متعلق نمائش میں اس بات کی تلاش کی گئی کہ صنعتی ترقی نے شہروں اور کمیونیٹیوں کی شکل کیسے تبدیل کی اور مملکت کیسے جدید دور کی طرف آئی۔
یہ نمائش، دیکھنے کے لیے آنے والوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ غور کریں کہ واقعات نے کس انداز میں لوگوں کی شناخت کے احساس کو تبدیل کیا ہے۔
آرامکوراما‘ بصری مواد کے بھرپور انتخاب، ارضی نقشوں، ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریروں، داخلی پیغامات اور تصاویرکے ذریعے ایک کہانی سنا کر بتاتی ہے کہ نشو و نما اور تبدیلی کی ایک صدی میں کیا کیا ہوا۔
نمائش دیکھنے والے، ایک ٹائم لائن کے ذریعے ہر دہائی میں ہونے والے واقعات پر غور کر سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے فریم والے پرنٹ اور روشنی پیدا کرنے والے ڈسپلے کو بھی استعمال کیا گیا ہے۔یہ سیٹ اپ، توجہ چاہنے والے ماحول میں بدل جاتا ہے جو حرکیات اور دریافتوں سے بھرپور ہے۔
عبداللہ الشماسی نے جو طویل عرصے سے آرمکو کے ساتھ بطور انجینیئر وابستہ ہیں، عرب نیوز کو بتایا کمپنی نے نہ صرف تیل اور گیس کی صنعت پر اثر ڈالا بلکہ اپنے ملازمین اور ان کی نسلوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی مثبت انداز میں متاثر کیا۔

اس نمائش میں وہ پوسٹر بھی رکھے گئے ہیں جنھیں پہلے پہل کام کی جگہ پر ضابطوں کی تحریر کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔(فوٹو: عرب نیوز)

انھوں نے کہا ’یقینی طور پر ابتدائی زمانے میں کام کرنے والی نسلوں پر کمپنی کے نتائج  کا اثر بہت عرصے تک رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے جب سے کمپنی قائم ہوئی ہے اسے سمجھدار کارکنوں کی ضرورت تھی لہذا تعلیمی اہمیت کو بھی نمایاں کیا گیا جس نے کارکنوں کے کام میں گہرائی پیدا کی اور انھیں دستی ہنر سے عقل و دانش کے میدان کی طرف لے گئی۔
اس نمائش میں وہ پوسٹر بھی رکھے گئے ہیں جنھیں پہلے پہل کام کی جگہ پر ضابطوں کی تحریر کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ ان پوسٹرز سے پتہ چلتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ زبان اور ڈیزائن کس طرح تبدیل ہو چکے ہیں جس سے سٹائل اور کمیونیکیشن میں تبدیلی کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔

’آرامکوراما‘ ارضی نقشوں، تحریروں کے ذریعے ایک کہانی سناتی ہے (فوٹو: عرب نیوز)

جوں جوں نمائش دیکھنے والے نئی حقیقتوں سے واقف ہوتے ہیں انھیں معلوم ہوتا ہے کہ آرامکو کے گلوبل نقطۂ نظر اور امکانات نے نہ صرف افراد بکہ قوموں کے نظریے کو بھی بدلا ہے۔
الشماسی کے بقول ’انسان آج دنیا میں ہر جگہ ہیں۔ وہ بہترین تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے ہیں اور واپسی پر دنیا کے بارے میں ایک بہتر احساس لے کر آتے ہیں جس سے ان کے ذہن میں بھی وسعت پیدا ہوتی ہے اور نتیجتاً ہمارے کلچر اور معاشروں میں بھی۔
آرامکوراما‘ نمائش یہ ظاہر کرتی ہے کہ جدید سعودی معاشرہ صرف عمارتوں اور تیل کے کنوؤں کے لحاظ سے نہیں بلکہ تعلیم، ترقی اور ذہنی ارتقا کے اعتبار سے کس طرح تعمیر ہوا۔

جدید سعودی معاشرہ تعلیم، ترقی اور ذہنی ارتقا سے تعمیر ہوا۔ (فوٹو: عرب نیوز)

نمائش اس تناؤ کو نہیں چھپاتی بلکہ اس پر توجہ مبذول کراتی ہے کہ ترقی کی ایک قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اور ترقی کے اس سفر میں کیا کھویا اور کیا پایا؟۔
یہ نمائش، دیکھنے والوں سے یہ نہیں کہتی کہ تعریف کریں یا تنقید کریں بلکہ یہ کہتی ہے کہ غور کریں اور خود رائے قائم کریں۔
 ’آرمکوراما‘ نمائش تاریخ کی پیچیدگیوں کا احترام کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ اختراع، محنت، انفراسٹرکچر اور کمیونٹی کس طرح باہم جُڑے ہوئے ہیں۔

شیئر: