Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کویت نے تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا

’نئے کنویں کی یومیہ پیدوار 500 بیرل سے زیادہ اور کثافت 26 سے 27 اے پی ائی ڈگری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور کویت نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الوفرہ مشترکہ آپریشنز نے تیل کانیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تیل کا نیا ذخیرہ برقان فیلڈ میں واقع ہے جو الوفرہ فیلڈ کے شمال میں تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
 نئے کنویں کی یومیہ پیدوار 500 بیرل سے زیادہ اور کثافت 26 سے 27 اے پی ائی ڈگری ہے۔
یہ دریافت سال 2020 کے وسط میں تقسیم شدہ علاقے اور اس سے ملحقہ آبی علاقے میں پیداواری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد پہلی اہم دریافت ہے۔
یہ دریافت غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس سے دونوں ممالک کی عالمی توانائی کی فراہمی میں اعتماد، حیثیت اور ان کی تلاش و پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

شیئر: