مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں میں شدید گرمی
’مکہ مکرمہ کے علاوہ القنفذہ، اللیث، الخرمہ، رنیہ اور تربہ میں آج بھی مطلع گرد آلود ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو مشرقی ریجن میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جبکہ گردوغبار کی لہر رہے گی جس سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت ریاض بھی متاثر ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان اور عسیر میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘۔
اپنی تفصیلی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’دمام، الجبیل، قطیف، بقیق اور راس تنورہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ القنفذہ، اللیث، الخرمہ، رنیہ اور تربہ میں آج بھی مطلع گرد آلود ہوگا اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’مدینہ منورہ کے علاوہ المہد اور الحناکیہ گرد وغبار سے متاثر ہوں گے اور شام 8 بجے تک تیز ہوا چلے گی‘۔
ادھر عسیر کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’ابہا، خمیس مشیط، احد رفیدہ اور النماص میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ تیز ہوا کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔