Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے اب تک 65 ہزار ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی

بحفاظت واپسی یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے اب تک 65 ہزار ایرانی حجاج واپس روانہ ہو چکے جبکہ 11 ہزار کے قریب آئندہ چند دنوں میں اپنے ملک لوٹ جائیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایرانی حجاج کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
وزارت نے عرعر چیک پوسٹ کے ذریعے ایرانی حجاج کو عراق منتقل کرنے کے لیے 200 بسوں کو کرائے پر حاصل کیا جبکہ عرعرایئرپورٹ سے بری چوکی تک منتقل کرنے کےلیے یومیہ 2 ہزار شٹل سروس کا انتظام کیا گیا۔
وزارت حج وعمرہ نے ایرانی حجاج کی سہولت کےلیے ان کے قیام وطعام کے بہترین انتظامات کیے جن کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار فوڈ پیکٹس فراہم کیے گئے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد پانی کی بوتلیں اور 90 ہزار گلدستے ان میں تقسیم کیے گئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے بھی امیگریشن کی تیز ترکارروائی کو مکمل کرنے کےلیے اضافی عملے کو تعینات کیا گیا۔دیگر سرکاری اداروں کی ٹیمیں بھی حجاج کی خدمت میں مستعد رہیں۔

 

شیئر: