سعودی شوری کونسل کے رکن سعد العتیبی کو عرب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر پہلا نائب سپیکر مقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ اعلان عرب پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا جو سنیچر کو قاہرہ میں عرب لیگ کے جنرل سیکرٹیریٹ میں ہوا جس کی صدارت سپیکر محمد بن احمد الیماحی نے کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ولی عہد کے لیے عرب پارلیمنٹ کے سپیکر کی طرف سے لیڈرز میڈلNode ID: 877021
-
سعودی شوری کونسل کے سپیکر کی عرب پارلیمنٹ کانفرنس میں شرکتNode ID: 886324
سعد العتیبی نے اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خطے کے امن و استحکام اور عرب اقدام کے حوالے سے قابل ذکر حمایت پر ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔
سعد العتیبی نے سپیکر شوری شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی جانب سے ارکین شوری کی ہمیشہ حوصلہ افزائی اور پارلیمانی سفارتکاری کی حمایت کے لیے کوششیں کی گئی۔
انہوں نے عرب ایشوز کے حل کے لیے مشترکہ عرب پارلیمنٹ کے زیر سایہ کی جانے والی کوشششوں کو سراہتے ہوئے عرب پارلیمنٹ کے سپیکر محمد احمد الیماحی کا بھی شکریہ ادا کیا۔