سبق نیوز کے مطابق ریجنل شہری دفاع کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم میں حفر الباطن کمشنری کے ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ۔
آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہیں متعلقہ فائر فائٹرز کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے مختلف گروپس کی صورت میں آگ پرقابو پانے کی کارروائی شروع کی۔
آگ کو پھیلنے سے روکنے کےلیے فائرفائٹرز نے مخصوص فوم کا اسپرے کیا تاکہ آگ کے شعلوں سے قریبی مقامات متاثر نہ ہوں۔
فائرفائٹنگ کے لیے اسنارکل بھی استعمال کی گئی(فوٹو، سبق)
ریجنل شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
شہری دفاع کے یونٹس نے آگ بجھانے کےلیے اسنارکل کا بھی استعمال کیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔