Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، پانچ افراد ہلاک، کئی زخمی

ترجمان نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
کویت سٹی کے جنوب مغرب میں واقع ایک رہائشی عمارت میں اتوار کو آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
کویتی فائر بریگیڈ کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل محمد الغریب نے بتایا’ آگ کویتی دارالحکومت سے دس کلو میٹر دور الرقعی کے علاقے میں دو اپارٹمٹنس میں لگی۔‘
ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا ’آتشزدگی سے تین افراد موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔‘
 آتشزدگی میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کئی بری طرح جھلس گئے، مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکام نے آتشزدگی کے اسباب کا پتہ لگانے کےلیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

 

شیئر: