Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ خالد ایئرپورٹ وقت کی پابندی کے لیے مسلسل تیسری بارسرفہرست

ایئرپورٹ کو گزشتہ برس بھی بہترین کارکردگی پر سرفہرست قرار دیا گیا تھا(فوٹو، ایکس )
شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے جون 2025 میں بھی تیسری بار عالمی سطح پر پابندیِ وقت کے حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
اخبار 24 کے مطابق مذکورہ درجہ بندی ہوابازی کے معروف تجزیاتی ادارے ’سریئم‘ کی ماہانہ جائزہ رپورٹ میں پیش کی گئی ہے جس میں عالمی سطح پر ہوائی اڈوں اور ایئرلائنز کی کارکردگی کو شفاف اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پرجانچا جاتا ہے ۔
ریاض ایئرپورٹ کمپنی کے سی ای او ایمن بن عبدالعزیز ابوعباۃ نے اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارکردگی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل کوششوں اور مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا نتیجہ ہے۔
قابل ذکرامر ہے کہ شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مارچ اوراپریل 2025 میں بھی یہی اعزاز حاصل ہوا تھا جبکہ سال 2024 میں بھی یہ ایئرپورٹ دنیا بھر میں وقت کی پابندی کے حوالے سے سرفہرست قرار پایا تھا۔

شیئر: