Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل

8 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ حجاج کو دوطرفہ سفری سہولت فراہم کی گئی (فوڈو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ کا بعد ازحج آپریشن مکمل ہو گیا۔
آخری فلائٹ جمعے کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز ایئروپرٹ سے انڈونیشی حجاج کو لے کرروانہ ہوئی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودیہ ایئرلائن کے ڈائریکٹر گراونڈ آپریشن محمد عبدالرزاق کا کہنا تھا ’اس سال حج سیزن کے دونوں مراحل 74 دن پر مشتمل تھے۔‘


 147 طیاروں کے ذریعے 4400 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)

’السعودیہ کے ذریعے 8 لاکھ 8 ہزار سے زیادہ حجاج کو دوطرفہ سفری سہولت فراہم کی گئی۔‘
ڈائریکٹر آپریشنز کا مزید کہنا تھا ’ ایئرلائن کے ذریعے 145 ممالک سے حجاج کو سفری سہولت فراہم کی گئی جس میں 147 طیاروں کے ذریعے 4400 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔‘
السعودیہ کا ’حج بغیرسامان‘ کا اقدام کافی کامیاب رہا جس سے حجاج کو سہولت ہوئی اور ایئرپورٹس پر حجاج کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہہیں کرنا پڑا۔
آپریشن کے دوران 2 لاکھ 40 ہزار آب زم زم کی بوتلین حجاج کو فراہم کی گئی ہیں۔

 

شیئر: