Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث 6 غیر ملکی گرفتار

مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک عوامی مقام پر اجتماعی جھگڑے میں ملوث چھ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ایک وائرل وڈیو میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی شہری کسی تنازع پر جھگڑتے نظر آئے۔
زیر حراست ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔
علاوہ ازیں قصیم ریجن میں پولیس نے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی سکیورٹی اینڈ کامبیٹنگ ہیومن ٹریفکنگ کرائمز کے تعاون سے ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں غیرملکی کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یمنی باشندے صادق سعید فرحان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔‘

 

شیئر: