امریکہ میں سعودی سفارتخانے کی ’ایمبیسی شیفس چیلنج‘ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ سعودی سفارتخانے کی ڈش کو غیرمعمولی طورپر پسند کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مقابلہ واشنگٹن میں قائم غیرملکی سفارتخانوں کے مابین منعقد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
کورین شیف لیلی حمد جو سعودی پکوانوں کی ماہر ہیںNode ID: 829366
مقابلے میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے ’کبسہ‘ کی خصوصی ڈش پیش کی گئی جسے وزیٹرز نے پسند کیا جبکہ مقابلے ججز نے بھی سعودی ڈش کی تعریف کی۔
اس مقابلے کی پیپلز چوائس کیٹیگری میں سعودی سفارتخانے نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سعودی سفارتخانے کی نمائندگی شیف ’بندر الحناکی‘ نے کی، انہوں نے متعدد روایتی پکوان تیار کیے جنہیں خوبصورت انداز میں سجایا بھی گیا تھا۔
سفارتخانے کی جانب سے کیو آر کوڈ کے ذریعے وزیٹرز کو کلنری آرٹس کمیشن کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے منسلک کیا گیا جہا ں سے وہ روایتی پکوان، ان کی تیاری اور اجزا کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
’ایمبیسی شیفس چیلنج‘ میں سعودی کارنر کو خوصورتی سے سجایا گیا، اس کا ڈیزائن دستکاری کے سال 2025 کی تھیم سے لیا گیا تھا۔
یہ مقابلہ ایک سالانہ ایونٹ ہے جو سفارتخانوں کے شیفس کو ایک جگہ جمع کرتا ہے اور وزیٹرز کو بین الاقوامی پکوانوں کا ذائقہ چھکنے کا موقع فراہم کرتا ہے، اس سال اس ایونٹ میں 30 سے زیادہ سفارتحانوں نے شرکت کی۔