Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل الرویلی نے دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا

دفاعی نظام کی صلاحیتوں کے مختلف پہلووں پر تفصیلی بریفنک دی گئی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی نے جدہ میں دوسری فضائی دفاع گروپ اور فضائی دفاعی فورسز کے تربیتی ادارے کا دورہ کیا ۔
انہوں نے امریکی ساختہ جدید دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کی آپریشنل تیاریوں کا بھی معائنہ کیا۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل الرویلی نے تھاڈ یونٹ کا مشاہدہ کیا اس موقع پر انہیں یونٹ کی آپریشنل سرگرمیوں اور دفاعی نظام کی صلاحیتوں و منصوبہ بندی کے حوالے سے مختلف پہلووں پر تفصیلی بریفنک دی گئی۔
چیف آف جنرل سٹاف نے یونٹ کے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شاندار نظم و ضبط پر اپنے اھمینان کا اظہار کیا۔
جنرل الرویلی نے تھاڈ یونٹ کی تربیتی سہولتوں  اور اجتماعی تربیتی پروگرام میں ہونے والی  پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے اختتام پر یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔

 

شیئر: