وزیر دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئرڈیفنس سسٹم کی لانچنگ کے حوالے سے جدہ کے ایئرڈیفنس بیس پر تقریب منعقد کی گئی۔
فضائیہ کے دفاعی یونٹ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مزید بن سلیمان العمرو نے تقریب کی صدارت کی۔
تقریب میں کمانڈر نے بٹالین کا پرچم فرسٹ ایئرڈیفنس گروپ کے کمانڈر کے حوالے کیا جو اس کی رائل ایئرڈیفنس فورسز میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا نشان بھی ہے۔
تھاڈ ٹیفنس سسٹم کا مقصد ایئر ڈیفنس فورسز کی تیاری کو بڑھانا فضائی حدود اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اس سے مملکت کے سٹرٹیٹجک مفادات کی سیکورٹی میں مدد ملتی ہے۔
بٹالین کا پرچم فرسٹ ایئرڈیفنس گروپ کے کمانڈر کے حوالے کیا گیا (فوٹو: وزارت دفاع)
ایئرڈیفنس فورسز نے تھاڈ سسٹم کی گریجویشن کی اس کے بعد اہلکاروں نے ٹیکساس فورٹ بلیس میں خصوصی انفرادی تربیتی کورسز مکمل کیے تھے۔
یاد رہے تھاڈ سسٹم کے ذریعے مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کو اس وقت مار گرایا جا سکتا ہے جب وہ اپنی پرواز کے آخری مرحلے میں ہوتا ہے اس سسٹم کی رینج 200 کلو میٹر ہے اور یہ 150 میٹر کی بلندی تک کام کرتا ہے۔
میزائل داغے جانے کی صورت میں تھاڈ کا راڈار سسٹم فوری طور پر اس کا پتا لگا لیتا ہے۔