Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھاڈ سسٹم کی خریداری میں سعودی عرب کی دلچسپی

 ریاض .... امریکی عسکری ذرائع کاکہناہے کہ سعودی عرب ، امریکہ سے ٹرمینل ہائی آلٹی ٹیوڈ ایرین ڈیفنس یعنی ٹی ایچ اے اے ڈی (تھاڈ) خریدنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔ پینٹاگون میں ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں تھاڈنظام کی خریداری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ امریکی حکام نے معاہدے کی منظوری دیدی تو اس نظام پر سعودی عرب کو 15بلین ڈالر ادا کرنا ہونگے۔ تھاڈ میزائل کی ایک بیٹری کی قیمت 800ملین ڈالر ہے۔ اگر یہ معاہدہ طے پاجاتا ہے تو سعودی عرب تھاڈ خریدنے والا پہلا ملک ہوگا۔ اس نظام کی تنصیب 3مراحل میں ہوگی۔

شیئر: