Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر نے ریاض میں یوکرین کے سفیر کا خیرمقدم کیا

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر برائے بین الاقوامی کثیر الجہتی امور عبدالرحمن الرسی نے اتوار کو سعودی عرب میں یوکرین کے سفیر اناطولی پیٹرنکو کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے ساتھ  حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
علاوہ ازیں یونانی میں نئے سعودی سفیرعلی الیوسف نے یونان کے صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں۔

شیئر: