سعودی فالکن کلب کے تحت ریاض کے شمال میں واقع ’ملہم‘ میں سالِ رواں ’انٹرنیشنل فالکن بریڈرز آکشن‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق نیلامی کا آغاز 5 اگست کو ہوگا جو 25 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی فالکنز کلب کا رواں سال کے لیے شیڈول کا اعلانNode ID: 891864
یہ ایونٹ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے شکاری پرندوں کے شوقین اورماہرین کے لیے پرکشش ہو گا جو نہ صرف فالکن کی خرید و فروخت کے لیے بلکہ عالمی اورمقامی اعلی معیار کی افزائش نسل کے طریقوں کو جاننے کے لیےبھی اس میں شرکت کریں گے۔
بین الاقوامی سطح پر فالکن فیسٹول ایک معتبر پلیٹ تصور کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں معاونت کرتا ہے بلکہ اس حوالے سے عالمی سطح پر مملکت کی پوزیشن کو بھی مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔
گزشتہ برس نیلامی ایڈیشن میں 56 فارمز نے شرکت کی جن میں 13 سعودی اور 43 کا تعلق 19 ممالک سے تھا۔ نیلامی میں 866 باز فروحت کیے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ ریال سے زائد تھی۔

گذشتہ برس مقامی فارمز کا سب سے مہنگا باز 2 لاکھ 10 ہزار ریال میں فروخت ہوا جبکہ امریکی فارمز ’پیسفک نارتھ ویسٹ‘ کی جانب سے پیش کیا گیا سب سے مہنگا باز 4 لاکھ ریال میں فروخت کیا گیا۔
خیال رہے سعودی فالکن کلب کے زیر انتظام ہونے والی سالانہ نیلامی عالمی سطح پرسب سے بڑی نیلامی سمجھی جاتی ہے جس میں دنیا بھر سے فالکن کے شوقین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔