Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں لاپتہ سعودی سیاح کی تلاش جاری

سفارتخانے کا کہنا ہے ریسکیو ایجنسیاں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں (فائل فوٹو: العربیہ)
انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں 29 سالہ سعودی سیاح کی تلاش جاری ہے جو 9 دن قبل پیراکی کرتے ہوئے سمندر کی لہروں کی نذر ہو گیا تھا۔
العربیہ کے مطابق اسعد محمد علی الھوساوی 8 جولائی کو جزیرہ بالی کے ’باتو بیج‘ پر پیراکی کررہے تھے کہ اچانک خطرناک موجوں کی زد میں آگئے۔
انڈونیشی ذرائغ ابلاغ کے مطابق سعودی سیاح کے لاپتہ ہوئے 9 دن گزرچکے ہیں تاہم اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ سیاح کی تلاش کا کام ہنوز جاری ہے۔  
 انڈونیشیا میں سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے مقامی ریسکیو ایجنسیاں تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جن کے ساتھ سفارتخانے کا مسلسل رابطہ ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی شہری کے حوالے سے  ان کے اہل خانہ نے مدد کی درخواست کی تھی۔
وزارت خارجہ کی ہدایت پر سفارتخانے نے کارروائی کی اور متعلقہ انڈونیشی حکام سے رابطہ کرکے تلاش کا کام تیز کرنے کی درخواست کی۔
سفارتخانے کا سعودی شہری کے اہل خانہ سے بھی رابطہ ہے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

 

شیئر: