Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا کو اعلی تعلیم کےلیے ایک لاکھ ریال تک فنڈنگ

رقم کی واپسی کے لیے چار سالہ آسان اقساط کی سہولت فراہم کی جائے گی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے سماجی ترقیاتی بینک نے ضرورت مند طلبا کو اعلی تعلیمی فنڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایجوکیشنل پروگرام کے تحت سعودی طلبا کو ایک لاکھ  ریال تک فنڈ جاری کیا جائے گا جس کی واپسی کے لیے چار سالہ آسان اقساط کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
العربیہ کے مطابق ’جینریشن پے‘ سکیم کے تحت ڈپلومہ ، بیچلرز یا ماسٹرز کرنے کے خواہمشند سعودی طلبا کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنی اعلی تعلیم کےلیے ادارے سے قرض حاصل کرسکتے ہیں جس کی واپسی پر کوئی منافع نہیں لیا جائے گا۔
جنریشن پے کے عنوان سے سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے لائسنس یافتہ پہلی مالیاتی کمپنی نے جسے تعلیمی میدان میں فنانسنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
 ایجوکیشنل فنڈ کا مقصد ایسے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو مالیاتی تنگی کی وجہ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے سے قاصرہوتے ہیں۔
فنانسنگ کے لیے چند شرائط عائد کی گئی ہیں جن کے مطابق درخواست گزار کا سعودی ہونا بنیادی اہلیت ہے، عمر 18 برس سے کم نہ ہو۔ 
ماہانہ آمدنی کی کم ازکم حد 14500 ریال تک ہو اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والوں کو فنڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
فنڈ حاصل کرنے والوں کو اپنی تعلیمی قابلیت کا ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔ قرض وصول کرنے والے کا انتقال ہوجانے کی صورت میں قرض معاف کردیا جائے گا۔

 

شیئر: