سعودی طلبا کی ٹیم نے انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیاڈ 2025 میں چار کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات دبئی میں 5 سے 14 جولائی تک ہونے والے اس مقابلے میں دنیا کے 90 ملکوں سے 360 سے زیادہ طلبا نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی طلبہ نے نارتھ بالٹک فزکس اولمپیارڈ 2025 میں تین میڈل جیتےNode ID: 888927
ایس پی اے کے مطابق سعودی ٹیم میں چار طلبا ریاض محکمہ تعلیم سے رند عوضہ، علی باوزیر،الشرقیہ محکمہ تعلیم سے حیدر الدبیسی اور جدہ محکمہ تعلیم سے عمار الترکستانی شامل تھے۔
سعودی وزارت تعلیم اور شاہ عبدالعزیز اور ان کے ساتھیوں کی فاؤنڈیشن (موہبہ) کے تعاون سے ایونٹ میں شرکت کی۔
انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ جو اہم سائنسی مقابلوں میں سے ایک ہے ہائی سکول کے باصلاحیت طلبہ مقابلہ کرتے ہیں۔
کیمسٹری اولمپیاڈ دنیا کے معروف سائنس مقابلوں میں سے ایک ہے، اس کی ابتدا 1968 میں چیکوسلواکیہ میں ہوئی تھی۔
اس کا مقصد کیسمٹری کے پیچیدہ اور تخلیقی مسائل کو حل کرکے اس موضوع میں دلچسپی پیدا کرنا، اس شعبے میں بین الاقوامی رابطوں اور سائنس سے دلچسپی رکھنے والے مختلف قومیتوں کے نوجوانوں کے درمیان دوستی کو فروغ دینا ہے۔
کیمسٹری اولمپیاڈ کے سابق ایڈیشنز میں سعودی طلبا نے اب تک 49 اعزازات اپنے نام کیے ہیں، ان میں 15 سلور میڈل، 32 برانز میڈل اور دو تعریفی اسناد شامل ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ برس 56 ویں انٹرنیشنل کیمسٹری اولمپیارڈ کی میزبانی کی تھی۔