سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ترکیہ کے ہم منصب ہاکان فیدان نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران شامی سرزمین پر اسرائیل کے حملے سمیت خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
یہ رابطہ اس وقت ہوا ہے جب اسرائیل نے بدھ کو دمشق میں فضائی حملے کیے جس میں صدارتی محل کے قریب وزارت دفاع کی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔
اسرائیل نے جنوبی شام میں دروز کے حمایت کرتے ہوئے شامی سرکاری فورسز کو نشانہ بنایا اور دمشق میں بعض مقامات پر بمباری کی۔
شام کی سرکاری فورسز اور دروز قبیلے کے درمیان جنگ بندی معاہدہ اس وقت ختم ہو گیا تھا جب اسرائیل نے دروز قبیلے کی حمایت میں لڑائی میں شامل ہونے کی دھمکی دی تھی۔
واضح رہے کہ شام میں طویل حکمرانی کے بعد دسمبر میں بشار الاسد کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد نئی عبوری حکومت کو خانہ جنگی کے شکار ملک کی تعمیر نو اور بحالی کا چیلنج درپیش ہے۔