Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان سمیت مکہ اور مدینہ آج بھی گرد سے متاثر

’القنفذہ، اللیث، المظیلف اور دیگر علاقے گرد وغبارسے زیادہ متاثر رہیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو بھی جازان ریجن گرد و غبار سے متاثر رہے گا جہاں بعض علاقوں میں حد نگاہ کافی متاثر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’الحرث، الدایر، الریث اور فیفا کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے‘۔
’اسی طرح جیزان، أبو عریش، احد المسارحہ اور صبیا میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ادھر مشرقی ریجن اور ریاض میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں دن کے وقت 47 ڈگری تک  ہوگی جبکہ کئی شہروں میں مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’العرضیات شہر کے لیے نارنجی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جہاں شام 8 بے تک گرد رہے گی اور جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’جبکہ القنفذہ، اللیث، المظیلف اور دیگر علاقے گرد وغبارسے زیادہ متاثر رہیں گے جہاں حد نگاہ ایک کلو میٹر تک رہ جائے گی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ میں بھی ہوگی جہاں الحناکیہ، المہد اور وادی الفرع شام 8 بجے تک گرد رہے گی‘۔

شیئر: