Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2025 کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار پروازیں، 19 ملین افراد کو سفری سہولت

رپورٹ کے مطابق حجاج کی آمد رفت کے لیے 116 طیارے استعمال ہوئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے’ حج 2025 کے دوران ایک لاکھ 28 ہزار پروازوں کے ذریعے 19 ملین  مسافروں اور حجاج کو سفری سہولت فراہم کی گئی۔‘
اخبار 24 کے مطابق ایوی ایشن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حجاج کی آمد رفت کے لیے 116 طیارے استعمال ہوئے جبکہ مملکت کے 6 بڑے ایئرپورٹس کے 12 ٹرمنلز پر 1.4 ملین حجاج کو سفری سہولت فراہم کی گئی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے’ دس لاکھ سے  زیادہ حجاج  مکہ روٹ پروجیکٹ کے ذریعے’ ٹریول ود آوٹ اے لگیج‘ کی سفری سہولت سے مستفیض ہوئے جبکہ کارگو کے ذریعے 8 لاکھ 56 ہزار آب زم زم کے بوتلیں منتقل کی گئی۔‘
حرمین ریلوے کے ذریعے 2 لاکھ 53 ہزار حجاج کو مکہ مکرمہ، جدہ اور مدینہ منورہ آمد ورفت کی سہولت میسررہی۔
اس سال مملکت کے 6 ایئرپورٹس جن میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز، ینبع کے امیر عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ اور ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل تھے سفری سہولت فراہم کی گئی۔

 

شیئر: