Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے لیے حج پروازیں مکمل، 46 ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ملک سے 46  ہزار سے زائد عازمینِ حج  سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا یکا بیان میں کہنا تھا کہ مکہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی۔
’مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔ پاکستان سے مدینہ منورہ  کے لیے پروازوں کا سلسلہ ختم ہوگیا۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔
حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ پرائیویٹ حج سکیم  کے عازمین کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے اور تین ہزار سے زائد عازمین مکہ پہنچ گئے ہیں۔
’35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی۔ نجی حج سکیم کی دو شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنے والے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔
حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری  ہے۔ مکہ اور مدینہ  میں 272  ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔‘

شیئر: