مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے حج سیزن کے دوران مسجد نبوی میں 11 ہزار 830 ٹن زمزم استعمال کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی میں یکم ذی القعدہ سے 29 ذی الحجہ تک مکہ سے مدینہ منورہ تک چوبیس گھنٹے زمزم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی میں رمضان کے دوران یومیہ 300 ٹن آب زمزم کی فراہمیNode ID: 887403
-
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمالNode ID: 890461
یہ کوششیں ایک مربوط نظام کا حصہ ہیں جو مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں موجود پانی کے مقامات کے ذریعے زمزم کو محفوظ کرنے اوراسے تقسیم کرنے کے لیے ہیں۔
مسجد نبوی کے صحن، راہداریوں اور فلورز پر رکھے گئے مخصوص کنٹینرز کے ذریعے زمزم آسانی سے دستیاب رہا۔
یہ کنٹینر پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے ساتھ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے آب زم زم کی مستقل بنیادوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ ادارہ موجود ہے جہاں سیکڑوں کارکنان آب زم زم کی فراہمی کے لیے مامور ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام سے مسجد نبوی تک روزانہ 421 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے زمزم پہنچایا جاتا ہے، یہ ٹینکروں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے،یہ ٹینکر خاص سٹیل کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔
اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ زمزم منتقل کرنے میں مکمل احتیاط برتی جائے اس کےلیے زمزم بھرنے اور خالی کرنے کی جگہوں پر بہترین ہیں جبکہ زمزم پہنچنے کے بعد اسے لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔