سعودی عرب کے قائم مقام نائب وزیرداخلہ ڈاکٹرعبدالعزیز بن محمد بن عیاف نے اتوار کو اپنے دفتر میں پاکستانی سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سفیر پاکستان احمد فاروق سے ریاض میں پاکستان سپر لیگ کے منتظمین نے ملاقات کی جس میں سپورٹس ڈپلومیسی، میڈیا تعاون اور کمیونٹی کی قیادت میں انیشٹیوز پر بات چیت کی گئی۔