Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے نیوم پیلس میں کویتی وزیراعظم کی ملاقات

دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو نیوم پیلس میں کویتی وزیر اعظم  شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے پہلووں، مختلف شعبوں مں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
اس موقع پر کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

 

شیئر: