سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جدہ میں ابوظبی کے نائب حکمران اور قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شیخ طحنون بن زاید نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے نیک خواہشات اور سعودی عرب کے لیے مسلسل ترقی و خوشحالی کا پیغام پہنچایا۔
سعودی ولی عہد نے بھی امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وام کے مطابق اس موقع پر شیخ طحنون بن زاید نے کہا’ امارات عرب دنیا کے اجتماعی اور دوطرفہ تعاون کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے، خطے کے مستقبل اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطے کو ضروری سمجھتا ہے۔‘