Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی سرپرستی میں کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی حفظ قرآن کریم مقابلہ

مقابلے میں دنیا بھر کے 128 ممالک سے حفاظ کرام شرکت کریں گے۔ (فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں 45 ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی قرآن کریم، حفظ، تلاوت اور تفسیر کے مقابلے کا آغاز سنیچر 15 صفر 1447ھ مطابق 9 اگست 2025 کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یہ مقابلہ وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کے زیر اہتمام منعقد کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر کے 128 ممالک سے حفاظ کرام شرکت کریں گے۔
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ ’یہ بین الاقوامی مقابلہ وزارت کے لیے اعزاز ہے جو ہر سال دنیا بھر سے منتخب حفاظ کو مسجد الحرام میں جمع کرتا ہے‘۔

 

شیئر: