ریاض کے بولیوارڈ سٹی میں جاری ای سپورٹس ورلڈ کپ میں تیز رفتار ٹورنامنٹ اور فلیشنگ سکرینز کے درمیان ایک نسبتاً خاموش کی قسم کی چیز بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ایک ایسی چیز جس کی جڑیں ثقافت میں ہیں نہ کہ سپورٹس میں۔۔۔اور لوگ جوق در جوق اس کو دیکھنے کے لیے بھی آر ہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں ای سپورٹس ورلڈ کپ جاری، 70 ملین ڈالر کے انعاماتNode ID: 892246
-
ریاض میں جاری ’ای سپورٹس‘ ورلڈ کپ میں جاپان پارک توجہ کا مرکزNode ID: 892275
جاپان پارک میں آنے والے، گرمیوں میں پہنے جانے والے روایتی جاپانی لباس ’یوکاتا‘ کا استعمال کر رہے ہیں جو جاپانی میراث کو آج کے جدید دور کی ای سپورٹس کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔‘
یہ لباس جو عموماً جاپان میں عوامی جشن یا خوشی کے موقع پر منعقد ہونے والے فیسٹول میں پہنا جاتا ہے، اسے جاپانی وژوئل کلچر کے مشہور عناصر اور مقبول کرداوں سے متاثر ہو کر موجودہ دور سے ہم آہنگ کیے جانے کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس تجربے کی وجہ سے سیاحوں اور سعودی شہروں دونوں کو موقع ملتا ہے کہ وہ ریاض شہر کے عین وسط میں جاپانی ورثے کے بارے میں مزید جانیں اور اس کا کھوج لگائیں۔

پارک کے مرکزی دروازے پر آنے والے ’کیو آر کوڈ‘ سے رجسٹر کر سکتے ہیں اور بغیر کوئی قیمت ادا کیے، ’یوکاتا‘ پہن سکتے ہیں۔ وہاں موجود سٹاف، شوقین افراد کو اس لباس کو ٹھیک سے پہنے میں مدد بھی دیتا ہے تاکہ اس لباس کی ثقافتی احترام برقرار رہے۔
جاپان پارک کی گلیاں، ٹوکیو کی گلیوں اور ’مانگا تھیم زونز‘ سے متاثر ہو کر ایک انٹرایکٹیو دنیا میں بدل گئی ہیں۔ یہ آرائش اور آراستگی جاپانی پوپ کلچر کے مختلف سنگ ہائے میل اور شِیبُویا ضلعے سے تحریک حاصل کرتی ہے۔
’یوکاتا‘ کا تجربہ اس وسیع ثقافتی نمائش کا ایک حصہ ہے جس میں ’اوری گیمی‘ اور ‘اُوچیوا‘ (کاغذوں کو موڑ کر متنوع اور خوبصورت ڈیزائن بنانا) کے پیشِ نظر، جاپانی پروفیشنلز کے زیرِ انتظام خصوصی ورکشاپس منعقد کی جا رہی ہیں۔

خطاطی کے کارنر میں آنے والے، جاپانی فنکاروں کی رہنمائی میں اپنا نام لکھنا سیکھ سکتے ہیں۔ یہ چند ہی قدم دور جاری ای سپورٹس ٹورنامنٹس میں ہونے والی تیز مقابلوں کے بجائے انتہائی آہستگی کا اور صبرآزما کام ہے۔
یہاں کھانے کے سٹالز میں سُوشی سمیت دیگر جاپانی ڈشیں اور روایتی ڈیزرٹ جن میں ماچی شامل ہیں، مل جاتے ہیں اور ثقافتی تجربے میں ذائقے کی حس کی تسکین کا اضافی سامان مہیا کرتے ہیں۔
اگرچہ ای سپورٹس ورلڈ کپ کا بہت زیادہ تعلق بین الاقوامی کھیلوں اور مقابلوں سے ہے، پھر بھی جاپان پارک آپ کے سامنے ایک قابلِ غور بدل لاتا ہے۔
یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ عالمی پوپ کلچر کے عناصر اور اجزا۔۔۔اینمے سے فیشن اور فوڈ تک۔۔۔ان روایتوں کی وجہ سے جو ان کی تشکیل کا سبب ہیں، ایک دوسرے سے الگ نہیں کیے جا سکتے۔