Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ فیسٹول میں سعودی خواتین کے روایتی کردار کو اجاگر کیا گیا

خاندان اور معاشرے کے لیے خواتین کی خدمات کو سرا ہا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
باحہ میں منعقدہ آٹھویں الاطاولہ ورثہ فیسٹول کے دوران ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماضی میں خواتین کے روایتی کاموں کو سراہا گیا۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس تقریب کا مقصد ماضی میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور ان کی روزمرہ زندگی میں خاندان اور معاشرے کے لیے کی گئی خدمات کو سراہنا تھا۔
اس تقریب میں خواتین کے روایتی کاموں کو لائیو شوز کے ذریعے دکھایا گیا جن میں کھانا پکانا، اون کاتنا، ٹوکری اور چٹائی بنانا اور ایندھن کے لیے لکڑیاں جمع کرنا شامل تھے۔

لوگوں کو ماضی کی دیہی زندگی کا حقیقت سے قریب تر تجربہ فراہم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

کم عمر لڑکیوں کے لیے ایک گروپ نے روایتی طریقوں کی عملی نقل کرکے لوگوں کو ماضی کی دیہی زندگی کا حقیقت سے قریب تر تجربہ فراہم کیا۔
یہ تقریب خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں کی بھرپور دلچسپی کا مرکز بنی جن میں سے کئی نے اپنے موبائل فونز سے ان یادگار لمحات کو محفوظ بھی کیا۔
یہ تقریب فیسٹول کے وسیع تر مقصد کا حصہ تھی جس کا مقصد مقامی ورثے کو محفوظ رکھنا، قومی شناخت کو مضبوط بنانا اور ماضی سے تعلق کو گہرا کرنا ہے۔

خواتین کے روایتی کاموں کو لائیو شوز کے ذریعے دکھایا گیا(فوٹو: ایس پی اے)

فیسٹول میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں شامل ہیں جیسے مقامی خاندانوں کے زیرانتظام سٹالز جن میں روایتی لباس اور کھانوں کی نمائش کی جاتی ہے، قدیم عمارت سازی کی تکنیک کے لائیو مظاہرے اور زراعت و فصل کی کٹائی کے طریقوں کی جھلکیاں۔
فیسٹول میں ویژوئل آرٹس کا ایک علیحدہ حصہ شامل ہے، اس کے علاوہ مشاعرے، مقابلے اور فیسٹول سٹیج پر روایتی لوک فنون کے مظاہرے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

 

شیئر: