سعودی عرب میں الباحہ ریجن کی العقیق کمشنری میں پولیس نے چار افراد کو مساجد سے ایئرکنڈیشنر چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کےنے وزارت داخلہ کے سنیپ چیٹ پر بیان کے حوالے سے بتایا زیرحراست ملزمان میں ایک افغان اور تین شہری شامل ہیں۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
الباحہ پولیس نے جرائم کے سدباب، مجرموں کا سراغ لگانے اور سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ سکیورٹی نظام کی سپورٹ کے حوالے سے شہریوں کےتعاون کو سراہا۔