Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض طائف ایکسپریس وے پر ٹرک اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم

زخمی ڈرائیور کو علاج کےلیے القویعہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
ریاض طائف ایکسپریس وے پر القویعیہ گورنریٹ کے قریب ٹرک اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
سبق کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑیوں سے لدا ایک ٹریلر، ٹرک سے جا ٹکرایا۔ 
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ٹریلر کے پرخچے اڑ گئے۔ ڈرائیور اور ایک رہائشی تباہ ہونے والی گاڑی کے ملبے میں پھنس گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن میں ڈرائیور کو گاڑی سے بحفاظت نکال لیا۔
سعودی ہلال احمر نے زخمی ڈرائیور کو علاج کےلیے القویعیہ ہسپتال منتقل کیا ہے۔

 

شیئر: