پاکستان کے دیرینہ دوست سعودی عرب نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ شہریوں کے لیے بھرپور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ امدادی سرگرمیوں کے پہلے مرحلے میں کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے 10 ہزار شیلٹر کٹس اور 10 ہزار فوڈ پیکجز خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں جنہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ذریعے شفاف اور منظم انداز میں تقسیم کیا جائے گا۔