Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہادری کی ایک مثال، سعودی نوجوان کو یقینی موت کے خطرے سے بچا لیا

آگ کے شعلوں میں گھرے نوجوان گاڑی سے نکال کر خطرے سے دور لے گیا (فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں ثرمدا، القصب روڈ پر ایک گاڑی حادثے میں آگ لگنے سے تباہ ہوگئی۔
گاڑی میں موجود 16 سالہ لڑکا حادثے میں ٹانگ فریکچر ہونے کے باعث جلتی ہوئی گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
سبق کے مطابق وہاں موجود ایک شہری عبدالرحمن ابراہیم الفضل نے جلتی ہوئی گاڑی میں پھنسے لڑکے کو بچا کر بہادری کی ایک مثال قائم کی۔
عبدالرحمن ابراہیم الفضل نے خطرے کے باجود جلتی ہوئی گاڑی کی طرف بڑھا اور آگ کے شعلوں میں گھرے نوجوان یوسف المسعد میں وہاں سے نکال کر یقینی موت کے خطرے سے دور لے گیا۔
عینی شاہدین نے اس منظر کو کسی فلمی سین کے طور پر بیان کیا۔ ریسکیو میں چند لمحے کی تاخیر نقصان پہنچا سکتی تھی۔
القاسم سینٹر کے چیئرمین سعد ابراہیم القاسم نے الفضل کو اعزاز سے نوازا اور اس کے بہادرانہ اقدام کی تعریف کی۔

ریسکیو میں چند لمحے کی تاخیر نقصان پہنچا سکتی تھی۔ (فوٹو: سبق)

یاد رہے کہ اس سے قبل ریاض کے علاقے الدوادمی کے مرکز الجمش میں سعودی نوجوان نے حاضر دماغی اورغیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو بڑی تباہی سے بچایا تھا جس میں متعدد لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں۔
ڈرائیورنے آگ بجھانے کی کوشش کی اور ناکامی پر ٹرک سے اتر گیا۔ اسی دوران سعودی نوجوان آگے بڑھا۔ ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ٹرک کا کنٹرول سنبھالا اور اسے تیزی سے پٹرول سٹیشن سے دور لے گیا۔ 
جلتے ہوئے ٹرک کو پٹرول پمپ سے دور لے جانے کی کوشش کے دوران آگ کی شدت سے سعودی نوجوان کے چہرے، سر اور ہاتھ پاؤں جھلس گئے تھے۔

 

شیئر: