سعودی نوجوان ماہر فہد الدلبحی نے حاضر دماغی اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو بڑی تباہی سے بچا لیا جس میں متعدد لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں۔
ریاض کے علاقے الدوادمی کے مرکز الجمش میں ایک پٹرول پمپ پر کھڑے چارے سے لدے ایک ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی نوجوان کی بہادری، بچہ ہولناک حادثے سے بچ گیاNode ID: 847976
ڈرائیورنے آگ بجھانے کی کوشش کی اور ناکامی پر ٹرک سے اتر گیا۔ اسی دوران سعودی نوجوان آگے بڑھا اور جان پر کھیل کر ٹرک کو پٹرول پمپ سے دور لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔
العربیہ نیوز سے گفتگو میں ماہر الدلبحی نے بتایا کہ وہ الصالحیہ جا رہے تھے اور پٹرول پمپ کے قریب ایک دکان پر رکے تھے کہ اچانک شعلے دیکھے۔
ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ٹرک کا کنٹرول سنبھالا اور اسے تیزی سے پٹرول سٹیشن سے دور لے گئے۔
آگ کی شدت سےسعودی نوجوان کے چہرے، سر اور ہاتھ پاؤں جھلس گئے۔
قریبی رشتے دار خالد العریض نے بتایا ماہر الدلبحی کو فوری طور پر ریاض کے کنگ سعود میڈیکل سٹی منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے سعودی نوجوان کو ایثار و بہادری کی مثال قرار دیا اور کہا کہ ان کی حاضر دماغی غیر معمولی جرات نے ایک بڑے سانحے کو بھی ٹال دیا۔