مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جمعرات کو شام کے وقت بارش ہوئی۔
الاخباریہ چینل کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے وقت طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔
بارش کے دوران طواف اور دعائیں کرتے عمرہ زائرین کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔
#مكة_الآن ..
زخات المطر تلامس الكعبة.. وأصوات الدعاء تعانق السماء #الإخبارية pic.twitter.com/LLXsHePmLB
— قناة الإخبارية (@alekhbariyatv) August 21, 2025
حرمین شریفین انتظامیہ نے اس موقع پر مسجد الحرام میں صفائی پر مامور اہلکاروں کے ذریعے زائرین حرم کو بارش سے پیدا ہونے والی پھسلن سے بچانے کے لیے صفائی کے بہترین انتظامات کیے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
اخبار 24 کے مطابق جمعرات کی شام کو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور اس کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسری جانب موسمیات کے قومی مرکز نے عوام سے احتیاط برتنے، پانی کے جمع ہونے والے مقامات اور سیلابی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔