Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2025 کی پہلی سہ ماہی میں عمرہ زائرین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی

86 لاکھ 98 ہزار 867 افراد نے اندرون مملکت سے عمرہ ادا کیا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے مطابق رواں سال 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران عمرہ کرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 52 لاکھ 22 ہزار 497 تک پہنچ گئی۔
 اعدادوشمار کے مطابق سعودی شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں عمرہ ادا کیا جن کا تناسب 24 فیصد رہا۔ ان میں مرد زائرین کی تعداد 60.5 فیصد اور خواتین کی تعداد 39.5 فیصد رہی۔
رپورٹ کے مطابق 65 لاکھ 23 ہزار 630 عمرہ زائرین بیرون ملک سے آئے جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 10.7 فیصد زیادہ ہیں۔ ان میں 82.2 فیصد فضائی راستے سے مملکت میں داخل ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 86 لاکھ 98 ہزار 867 افراد نے اندرون مملکت سے عمرہ ادا کیا ان میں 58 فیصد غیرملکی تھے
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مدینہ منورہ جانے والے زائرین کی تعداد 64 لاکھ 52 ہزار 696 رہی جن میں سے 44 لاکھ 12 ہزار 689 بیرون ملک سے آئے تھے۔
 

 

شیئر: